دبئی: عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب سے ایک آئل ٹینکرکو ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔ برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب سے ایک آئل ٹینکرکو ہائی جیک کر لیا گیا ہے،ہائی جیک ہونے والے آئل ٹینکر پر آٹھ سے نو ہائی جیکر سوار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیج عمان میں چار بحری جہازوں نے اپنا کنٹرول کھو دینے کی وارننگ جاری کی، چار آئل ٹینکرز کوئین ایماتھا،گولڈن بریلینٹ،جگ پوجا اور ابیس نے کنٹرول کھونے کے سگنلز بھجوائے۔ آئل ٹینکر ہائی جیک ہونے کا واقعہ اسرائیلی کمپنی کے ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد ہوا، اسرائیلی ٹینکر آج ہی فجیرہ پہنچا تھا، ایران نے آئل ٹینکر ہائی جیک ہونے کے دعووں کو مشکوک قرار دے دیا۔