پاکستان اور یمن مذ ہب اور ثقافت کے انمول رشتے میں بندھے ہیں،یمنی سفیر سے گفتگو اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان اور یمن مذ ہب اور ثقافت کے انمول رشتے میں بندھے ہو ئے ہیں ۔انہوں نے یمن میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے عالمی فورمز خصوصاً او آئی سی کے پلیٹ فارم پر سفارتی حمایت کے عزم اظہار کیا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یمن کے سفیر محمد موتہار الاشبی سے ملا قات میں کیا۔قاسم سوری نے کہا کہ پاکستا ن نے ہمیشہ یمن کے اتحاد، َخودمختاری اور علاقائی سا لمیت کی حمایت کی اوریہ سلسلہ یمن میں مکمل امن و استحکام کی بحالی تک جاری رکھیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ د ہشت گردی کی لعنت خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے ،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں حمایت پر یمن کے شکر گزار ہیں ۔ یمن کے سفیر نے کہا کہ یمن پاکستان کو اپنا قریبی دوست سمجھتا ہے ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کی اور اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر یمن کی حمایت کا یقین دلایا۔