تازہ ترین

ہیلتھ روڈ میپ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

ہیلتھ-روڈ-میپ-پر-عملدرآمد-کو-یقینی-بنایا-جائے-:ڈپٹی-کمشنر

سٹاف کی حاضری اور دیگر ضروری طبی سہولیات میں تعطل نہیں آنا چاہیے ،محمد علی فیصل آباد: وزیر اعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پر ذمہ داری سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ صحت کے شعبہ میں ضلع کی مجموعی کارکردگی متاثر نہ ہو۔یہ بات ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر بلال احمد اورمحکمہ صحت کے دیگرافسر بھی موجود تھے ۔ڈی ایم او صنم گوندل نے مانیٹرنگ رپورٹس سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنے مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں اور ہفتے کے ساتوں ایام میں 24 گھنٹے کام کرنیوالے بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی سوفیصد دستیابی،سٹاف کی حاضری اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت برقرار رہنا چاہیے ۔انہوں نے مریضوں کے جمع ہونیوالے ڈیٹا کو روزانہ کی بنیاد پر پی آئی ٹی بی کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی تاکید کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا وہ ہسپتالوں کے انتظامی امور پر گہری نظر رکھیں اور حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں اقدامات کو عام مریضوں تک پہنچانے کے عمل کا بغور جائزہ لیں۔ انہوں نے بائیومیٹرک حاضری کیلئے سٹینڈرڈ سسٹم کے تحت عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں