منتظر خان اور مجاہد خان نے کھانا کھانے کے بعد 5 ہزار کا نوٹ دیا جو جعلی نکلا فیصل آباد:جعلی کرنسی کی ترسیل کا دھندہ کرنے والے دو افراد ہوٹل پر نوٹ چلاتے ہوئے پکڑے گئے ، ملزموں کے قبضہ سے 9 لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوگئے ۔ بوڑے وال روڈ پر واقع رندھاوا ریسٹورنٹ پر آنیوالے 2افراد اصغر علی ولد منتظر خان اور مجاہد خان ولد امیر خان نے کھانا کھانے کے بعد 5 ہزار روپے کا نوٹ پیش کیا جو شبہ ہونے پر منیجرمحمد اعظم نے چیک کیا تو جعلی نکلا جس پر دونوں کے مابین تکرار ہونے پر پولیس طلب کی گئی تو نشاط آباد پولیس کے اے ایس آئی دانش جہانگیر نے دونوں کی چیکنگ کی تو ملزموں کے قبضہ سے پانچ ہزار روپے مالیت کے 180 جعلی نوٹ نکلے پولیس نے جعلی کرنسی 9 لاکھ روپے قبضہ میں لے کر ملزموں کو حوالات میں بند کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اورجیل بھجوادیاگیا۔ ایس ایچ او نشاط آباد سفیان بٹر کے مطابق ملزم یہ جعلی کرنسی پشاور سے لیکر آئے تھے ان کے انکشافات کی روشنی میں مزید ملزموں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔