کراچی : پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بیان دینے پر نبیل گبول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران نبیل گبول کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرحت اللہ بابر انہیں شو کاز نوٹس جاری کریں گے اس موقع پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وہ یہ نوٹس جاری کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ ہمیں کہا گیا کشمیر میں آپ کو 16 سیٹین دینگے لیکن 11 ملی ۔ ہم پھر بھی اللہ کاشکر کا ادا کرتے ہیں ۔