بین الاقوامی سطح کی تحقیق اور تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل استعمال کروں گا ملتان: شعبہ تعلیم بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی سیمینار برائے جدید طریقہ تدریس و تحقیق سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ یہاں پر پیغمبری پیشہ اختیار کرنے والے استاد تیار کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی تحقیق کو بین الاقوامی سطح تک لانا ہوگا۔میری کوشش ہے کہ بہاؤالدین زکریایونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کی تحقیق اور تعلیم کوفروغ دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں جس کے لئے انٹرنیشنل سیمینار ، کانفرنسز کاانعقاد اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو انٹرنیشنل سٹڈی ٹورز کرائے جائیں گے ۔ یونیورسٹی آف ونسڈر کینیڈا کے پروفیسر ڈاکٹر گلین رائیڈ یول نے تعلیم میں طریقہ تدریس اور تحقیق کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ سیکھنے اور سکھانے کے لئے نئے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے کامیاب استاد بننے کے لئے اپنی شخصیت کو سمجھنا بنیادی اصول ہے ۔