بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرحد پر تعینات ایک بھارتی فوجی برف پر پھسلنے کے باعث پاکستان جا پہنچا جس کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی این آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ جموں و کشمیر میں تعینات حوالدارراجیندرا سنگھ فرائض سرانجام دینے کے دوران برف میں پھسلنے کے بعد پاکستانی حدود میں جاگرا۔ https://twitter.com/ANI/status/1216633045983219712 ٹویٹ کے مطابق بھارتی اہلکارکے اہلخانہ کو یونٹ کی جانب سے چند روز قبل اس کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں بھارتی فوج نے بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر تعینات تھا کہ حادثاتی طور پر برف میں پھسل کر پاکستانی سرحد میں جا پہنچا۔ اے این آئی کے مطابق اہلکار کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔