سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم کو سخت امتحان کا سامنا
شائع شدہ تاریخ 13 اکتوبر, 2025
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پہلے ہی کوارٹر میں برطانیہ نے تین گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کرکے پاکستان ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔
دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونیئر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
تھرڈ امپائر کی جانب سے ملنے والے پنالٹی اسٹروک پر بھی پاکستان ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور سفیان خان کی ہِٹ کو برطانیہ کے گول کیپر نے روک لیا۔
تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور آخری کوارٹر میں برطانیہ نے مزید 2گول کرکے جیت کو یقینی بنادیا۔
پاکستان ٹیم تیسرا میچ منگل کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلےگی۔