وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کےلیے وفد کے ہمراہ مصر روانہ ہوگئے، مصری اور امریکی صدر نے وزیراعظم کو مدعو کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔
اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ترکیے کے صدر طیب اردوان، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانس کے صدر میکرون سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ا سرائیل کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پہلے ہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔
اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے پر عملدرآمد کوششوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس کا مقصد غزہ کی جنگ ختم کرنا، خطے میں امن کو مستحکم کرنا اور عالمی سطح پر تعاون کو بڑھانا ہے۔