ایبٹ آباد: کاغان میں ہلاک ہونےوالے تیندوے کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق تیندوا پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوا تھا۔ نجی ٹی وی کےمطابق تین روز قبل پہاڑی سے گر کر ہلاک ہونے والے تیندوے کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ، رپورٹ کے مطابق تیندوےپر کسی نےحملہ نہیں کیا بلکہ وہ خود پہاڑی سے گر کرہلاک ہوا تھا۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق جنگلی تیندوا پہاڑی سے نیچے گرا تھا ، سر پر لگنے والی چوٹ اور زیادہ بہہ جانےوالا خون تیندوے کی ہلاکت کا باعث بنا ۔