وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحا ل سے نمٹنے اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ریسور س سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں اجلاس ہوا اجلاس میں کورونا کے مریضوں کی نگہداشت اور ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان و آلات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں اورمشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ کورونا ٹیسٹ کے منتظر مشتبہ افراد کی ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جاسکے نجی ڈاکٹروں کو بھی ان کے کلینکوں میں کسی بھی مشتبہ افراد کی آمد کی اطلاع کے لئے بورڈ میں لیا گیا ہے سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکو فوکل پرسن بنایا گیا تاکہ تمام کلیکشن پوائنٹس / نجی لیبارٹریز سے مشکوک افراد کے ٹیسٹوں کا ڈیٹامعلوم ہو سکے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مستقل اسکریننگ اور گھرمیں آئسولیٹ مریضوں تک پہنچنا ضروری ہے ہسپتال میں آنے والی مریضوں کو کورونا سے بچاو کے حکومتی ایس او پیز کا پابند بنایا جائے مریض کو ماسک پہنا کر اور سماجی فاصلہ رکھ کر ہسپتال لایا جائے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے انسانی زندگیوں کو کورونا سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے بعد ازاں فلور ملز مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں آٹا کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے مارکیٹ میں آٹا وافر مقدار میں موجود اور مقررہ قیمتوں پر فروخت جاری ہے شہر کی خوبصورتی کا معائنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وی چوک پر قائداعظم کا پورٹریٹ انکی یاد دلاتا رہے گا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید سے ایم پی اے اعجاز بندیشہ نے ملاقات کی ماچھیوال اور لڈن سے متعلق کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ، کلین اینڈ گرین مہم ، لڈن میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، سیٹیلائٹ ریکارڈ سنٹر ماچھیوال کی فعال کرنے کے حوالے سے پیشرفت زیربحث آئی بعد ازاں رشید نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ اپنے آفس میں عوام کے مسائل سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔