حکومت عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے ، پانچ مختلف وفود سے گفتگو لاہور : گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا آ ئین و قانون کی حکمرانی اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں،حکومت عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے ،ہر روز ملکی معاملات بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں ،خطے میں امن کی کنجی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہے ،کشمیریوں کے سفیر وزیر اعظم عمران خان نے ہی مسئلہ کشمیر کو سردخانے سے نکال کر سلامتی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ سمیت پوری دنیا میں پہنچایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر کیانی،آ زاد کشمیر کے سابق وزیر عبدالقیوم نیازی،مختار احمد جرال، ننکانہ صاحب سے آنیوالے سکھ وفد اور ملتان بار ایسوسی ایشن سمیت پانچ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔