ہری پور میں گیس پائپ لائن دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 17 اپریل, 2026
ہری-پور-میں-گیس-پائپ-لائن-دھماکہ،-ایک-ہی-خاندان-کے-8-افراد-جاں-بحق

ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی، پانچ اضلاع کے فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، پولیس نے بھی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹرمیں موجود ہیں۔