تازہ ترین

گیم ‘کال آف ڈیوٹی’ماڈرن وار فیئر میں پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کاکردار بھی شامل

گیم-‘کال-آف-ڈیوٹی’ماڈرن-وار-فیئر-میں-پاکستانی-ایس-ایس-جی-کمانڈو-کاکردار-بھی-شامل

ایکشن سے بھرپور گیم ‘کال آف ڈیوٹی’ ماڈرن وارفیئر سیزن 4 میں پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کا کردار بھی شامل ویڈیو گیمز کے شوقین لوگ جانتے ہیں کہ ان گیمز کا کیا مزا ہے اور یہ مزا اس وقت دوبالا ہو جاتا ہے جب اس میں آپ کے پسندیدہ اصل زندگی کے ہیروز شامل ہوں۔ اسی سلسلے میں بات کرتے ہیں ایکشن سے بھرپور مشہور زمانہ گیم کال آف ڈیوٹی ماڈرن وار فیئر سیزن4 کی جس میں پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کا کردار بھی گیم میں شامل کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ گیم میں شامل کیے گئے اس کردار کو کیانی نام کے پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو سے تشبیح دی گئی ہے، کچھ عرصہ قبل کیانی نامی ایک ایس ایس جی کمانڈو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی تھی کیونکہ اس کمانڈو کی وردی پر لگے بیجز اس کی ٹریننگ کا خوب احوال بتاتے ہیں۔ https://www.facebook.com/ACEofPAF/posts/2961837730590168 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس خبر کو کال آف ڈیوٹی کھیلنے والے صارفین کی جانب سے خوب خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور گیم کے اس کردار کے ساتھ کھیلنے کیلئے کھلاڑی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب کچھ لوگ اس پر تنقید کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے گیم میں ایس ایس جی کمانڈو کو باقی دہشت گردوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کال آف ڈیوٹ گیم کی سب سے اچھی بات یہی ہے کہ اس میں ہمیشہ سے اصل زندگی کے ہیروز کو شامل کیا گیا ہے جو کہ کھلاڑیوں کی توجہ مبذول کرانے کی بڑی وجہ ہے اس کے بہترین گرافکس کی وجہ سے بھی لوگ اس گیم کو کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کو بطور ہیرو کھلاڑی پیش کیا گیا ہے یا دہشت گرد بنا کر اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اس کے لیے آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر گیم کھیلنا ہوگی۔ https://youtu.be/13pYgD7bYBY

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں