گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما کیخلاف درج
شائع شدہ تاریخ 21 اکتوبر, 2025
پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں۔
یاد رہے کہ مغویہ کے والد نے دیگر وکلا کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری اور بیٹی کی بازیابی کے لیے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا