تازہ ترین

گھر سے باہر جاتے لڑکیاں والدین کو بتا کر جائیں :بیگم پروین سرور

گھر-سے-باہر-جاتے-لڑکیاں-والدین-کو-بتا-کر-جائیں-:بیگم-پروین-سرور

جامعہ میں طالبات بلاخوف ڈرائیونگ کرتی ہیں:عنبرین جاوید، پنجاب یونیورسٹی میں خطاب لاہور : بیگم گورنر پروین سرور نے کہا ہے کہ یکساں بنیادی حقوق کی پاسداری کا مقصد عورت کی عزت نفس اور مرد کی جرات کو متزلزل کرنا نہیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’ آواز، پسند اورتحفظ ‘‘کے موضوع پرالرازی ہال میں منعقدہ خصوصی ڈائیلاگ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید،سربراہ شعبہ جینڈر سٹڈیز ڈاکٹر راعنا ملک، ایڈوائزر فار ایوا اینڈ گورننس پنجاب مس نبیلہ ملک ،فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ پروین سرور نے لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے باہر جاتے ہوئے والدین کو بتا کر جائیں اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اکیلی جانے کی بجائے گروپس میں جائیں، ٹیکسی وغیرہ پر سفر کرتے ہوئے گاڑی کا نمبر گھر والوں کو میسج کریں۔ ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں خواتین کار، موٹر سائیکل اور سکوٹی بغیر کسی ڈر اور خوف کے چلاتی ہیں۔دریں اثنا گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں