تازہ ترین

گھروں کی تعمیر کیلئے بلا سود قرض ، پھاٹا اور اخوت میں معاہدہ

گھروں-کی-تعمیر-کیلئے-بلا-سود-قرض-،-پھاٹا-اور-اخوت-میں-معاہدہ

کم آمدنی والے افراد کو بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے :میاں محمود الرشید لاہور: نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کی استطاعت نہ رکھنے والے پلاٹوں کے مالکان کو بلا سود قرض کی فراہمی کیلئے پھاٹا اور اخوت کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے جس کے تحت اخوت پھاٹا کی منظور شدہ سکیموں میں 3مرلہ پلاٹوں کے مالکان کو 5لاکھ روپے تک کابلاسود قرض فراہم کر یگی۔ تقریب میں وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب بھی شریک ہوئے جبکہ ایم او یو پر ڈی جی پھاٹا ندیم سرور اوراخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے دستخط کئے ۔محمود ا لرشید نے کہا کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے اخوت کی طرف سے بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے ۔ سیکرٹری ہا ؤسنگ ندیم محبوب نے کہا ابتدائی طور پر بلا سود قرض پھاٹا کی سنٹرل نارتھ اور ساؤتھ زون کی ایک ایک سکیم کے کم آمدنی والے الاٹیوں کو فراہم کیا جائیگاجس کی طے شدہ اقساط باہمی رضا مندی کے تحت متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائیں گی،الاٹیوں کی سکرونٹی اخوت کریگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں