تازہ ترین

گھروں کیلئے قرض بارے تنظیموں سے مذاکرات جاری :محمودالرشید

گھروں-کیلئے-قرض-بارے-تنظیموں-سے-مذاکرات-جاری-:محمودالرشید

منتخب دیہات میں رورل ہاؤسنگ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا: اجلاس سے گفتگو لاہور: نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت صوبہ کے منتخب دیہات میں رورل ہاؤسنگ سکیم کے آغاز کیلئے وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا- محمودالرشید نے اس موقع پر کہا کہ رورل ہاؤسنگ سکیم نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا ایک اہم جزو ہے جس کے تحت ہر دیہات میں بے گھر افراد کو آسان اقساط پر 50 گھروں کی فراہمی کا پروگرام مرتب کیا گیا،پہلے مرحلے میں صوبے کے تمام اضلاع کے منتخب دیہات میں رورل ہاؤسنگ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا- پراجیکٹ کے آغاز کے لئے اراضی کی نشاندہی کے عمل کا آغاز کردیا گیا اور محکمہ ہاؤسنگ کی ٹیموں کو دیہات میں جا کر موقع کا جائزہ لینے کے بعدرپورٹ تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں - اس ضمن میں بے گھر افراد کو آسان اقساط پر قرض کی فراہمی کے لئے متعدد تنظیموں سے مذاکرات بھی جاری ہیں اور اس حوالے سے طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے - اجلاس کے دوران سی ای او اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے بے گھر افراد کو قرض کی فراہمی کے طریقہ کار اور رورل ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کے ماڈلز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں