تازہ ترین

گٹھ جوڑ سے چینی مہنگی کرنے پر شوگر ملز کو تاریخی 44 ارب روپے کا جرمانہ

گٹھ-جوڑ-سے-چینی-مہنگی-کرنے-پر-شوگر-ملز-کو-تاریخی-44-ارب-روپے--کا-جرمانہ

اسلام آباد : مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی مہنگی کرنے پر شوگر ملز کو 44 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔ سی سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کو 44 ارب روپے کا جرمانہ مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔ سی سی پی کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ شوگر ملز نے باہمی گٹھ جوڑ سے چینی کی قیمت مقرر کی۔ ملز نے گٹھ جوڑ سے یوٹیلٹی سٹورز کا کوٹہ حاصل کیا اور بیرون ملک چینی برآمد کی جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔ سی سی پی کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار 44 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جرمانے کے فیصلے پر  سی سی پی کے دو ارکان اور چیئرمین نے حق میں جب کہ دو ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں