گوگل نے 1 الاکھ 7 ہزار سولر پینلز کے ساتھ اپالو 11 کی سافٹ وئیر انجینئرکی پورٹریٹ بنا دی
شائع شدہ تاریخ 23 جولائی, 2019
انسان کے چاند پر قدم رکھنے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر گوگل نے اپالو 11 کی مرکزی سافٹ وئیر انجینئر مارگریٹ ہیملٹن کو انوکھے طریقے سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔گوگل نے 107000 سولر پینل سے اُن کا عظیم الشان پورٹریٹ بنایا ہے۔ مارگریٹ ہیملٹن کی پورٹریٹ بنانے کے لیے گوگل نے سولر پینلز اور چاند کی روشنی کے انعکاس کی مدد لی۔گوگل نے اس پورٹریٹ کو بنانے کے لیے سولر پینل انسٹالیشن صحرائے موجاو کے ایوانپا سولر فیکلٹی میں قائم کی۔اس انسٹالیشن میں 1 لاکھ 7 ہزار سولر مرر استعمال کیے گئے، جن سے مارگریٹ کی تصویر بنائی گئی۔یہ تصویر نیویارک شہر کے سنٹرل پارک سے بھی بڑی تھی۔یہ پارک 3.6 سکوائر کلومیٹر(1.4 مربع میل)ٰ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔مارگریٹ اس ٹیم کی سربراہ تھیں،جنہوں نے ناسا کے تمام اپالومشنز کے لیے آن بورڈ فلائٹ سافٹ وئیر ڈویلپ کیا۔ انہوں نے تاریخی اپالو 11 مشن کے لیے بھی سافٹ وئیر ڈویلپ کیا۔مارگریٹ نے ہی 1960 کی دہائی میں ”سافٹ وئیر انجینئرنگ“ کی اصطلاح ایجاد کی۔مارگریٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ گوگل نے اپالو 11 کی یاد میں خصوصی ڈوڈل بھی پیش کیا، جو اصل میں اس مشن سے متعلق معلوماتی ویڈیو تھی۔ https://www.youtube.com/watch?v=B7CnVGtd1_Y