تازہ ترین

گوگل نے 'پنٹریسٹ' جیسی ایپ لانچ کردی

گوگل-نے-'پنٹریسٹ'-جیسی-ایپ-لانچ-کردی

گوگل کمپنی نے خاموشی سے سوشل فوٹو شیئرنگ ایپ پنٹریسٹ کی طرح ایک نئی ایپ متعارف کرادی جس کا نام 'کین' ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کی یہ ایپ بھی بالکل پنٹریسٹ کی طرح ہے جس میں صارفین مختلف ویب سائٹس سے اپنی پسندیدہ تصویریں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ https://youtu.be/iZVKoNhu968 گوگل کی یہ ایپ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جب کہ صارفین ویب براؤزر کے ذریعے سائن ان کرکے بھی کین کو استعمال کر سکتے ہیں۔ صارفین کین ایپ پر اپنے من پسند موضوع سے متعلق تمام تر معلومات حاصل اور شیئر کر سکتے ہیں جس میں کھانا پکانا، سجاوٹ اور بچوں سے متعلق موضوعات بھی شامل ہیں۔ کین پر صارفین اپنے پسند کے موضوعات سے متعلق آرٹیکلز، ویڈیوز اور بلاگ پوسٹ محفوظ (سیو) بھی کر سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں