27طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے،مہمان خصوصی نعیم خان لاشاری ودیگر تھے جھنگ : ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز کالج میں ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں 27طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ گورنمنٹ گرلز کالج میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نعیم خان لاشاری کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر ہلال احمرمدثر حبیب حامی اور کالج کی پرنسپل مس فرناز صفدر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم خان لاشاری کا کہنا تھا فرسٹ ایڈ ٹریننگ حاصل کرنے سے خواتین کسی بھی حادثے کی صورت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نقصانات میں کمی میں اپنا کردار اداکرسکیں گی۔27طالبات نے اس ٹریننگ سے بہت کچھ سیکھا ہے جس پر ہلال احمر پاکستان کے بیحد مشکور ہیں اور وہ اس طرح کی ٹریننگ تمام اداروں میں کروائیں تقریب کے اختتام پر طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔