گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تیسری انٹر میڈیٹ سالانہ کھلیں اختتام پذیر ہو گئیں ۔ لاہور: وی سی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ترجمان پنجاب حکومت زرقا سہروردی تیمور نے بھی خطاب کیا۔مجموعی طور پر کمپیوٹر سائنس اینڈ کامرس گروپ نے ٹرافی اپنے نام کی ۔ ٹیبل ٹینس اور والی بال چیمپین شپ میں پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس اینڈ آرٹس گروپ پہلے نمبر پر رہے جبکہ پری میڈیکل گروپ نے فٹ بال کا میچ جیتا ۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ کامرس گروپ نے ٹگ آف وار اور باسکٹ بال مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔