اسلام آباد:گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے بعد گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے فوراً بعد گورنر گلگت بلتستان مستعفی ہونگے۔ یاد رہے کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے 30 ستمبر 2018 کو حلف لیا تھا۔ راجہ جلال حسین مقپون کا بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی مدت 3 سال 6 ماہ کا عرصہ ہوا ہے، وہ چیئرمین تحریک انصاف، سابق وزیر اعظم عمران خان کے نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مضبوطی اور حکومت سازی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کے دن ہی استعفی بھجوا دوں گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کراچی پہنچ کر عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، گورنر سندھ سیاسی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں ہیں۔