لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر پنجاب 48گھنٹے کا انتظار کرنے کی بجائے فوری اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کریں تاکہ نگران حکومت کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گی تو کے پی اسمبلی بھی اس وقت توڑ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ موسم کی خرابی کی بنا پر آج پہنچ نہیں سکے، مزید بولے پی ڈی ایم کی جماعتیں اور ایم کیو ایم عوام میں جانے سے بھاگ رہی ہیں عدلیہ کراچی اور اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن یقینی بنائے۔ اس سے پہلے فواد چودھری نے کہا الیکشن کمیشن ہی نہیں سپریم کورٹ بھی سندھ حکومت کے فیصلے پر نوٹس لے، پی ڈی ایم اگر الیکشن نہیں لڑ سکتی تو سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کرے۔