تازہ ترین

گورنر پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس بے نتیجہ ختم، انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا

گورنر-پنجاب-کی-زیرصدارت-اہم-اجلاس-بے-نتیجہ-ختم،-انتخابات-کی-تاریخ-کا-فیصلہ-نہ-ہوسکا

لاہور : گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی زیرصدارت اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں کہا کہ تاریخ دینا ای سی پی کا کام نہیں۔ گورنر پنجاب بولے اگر اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے تو گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند نہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ گورنر پنجاب نے آگاہ کیا کہ وہ اپنا قانونی اختیار استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کا وفد گورنر ہاؤس سے واپس روانہ ہو گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں