راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے بی بی سی کی خبر کی تردید کر دی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ شب کے واقعات سے متعلق بی بی سی کی خبر گمراہ کن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی میڈیا کی جاری کی گئی خبر بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔ بی بی سی کا خاصا پروپیگنڈہ کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذرائع نہیں۔ بی بی سی کی جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں۔ گمراہ کن خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ یہ ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے۔ یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔