اسلام آباد : گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔ بین الصوبائی وزارئے تعلیم کانفرنس بدھ کے روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگی جس میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہناہےکہ اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز وزارئے تعلیم کے سامنے رکھی جائیگی۔ خیال رہے کہ پنجاب مین یکم اگست سے سکول کھل جائیں گے تاہم گرمی کی حالیہ لہر کے باعث چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جائیگا ۔ یکم اگست کو سکول کھولنے یا چھٹیاں 14 اگست تک بڑھانے کا حتمی فیصلہ پرسوں کیا جائیگا۔