تازہ ترین

گجرات میں ماں نے اپنی بیٹی اور اسکے دوست کو قتل کردیا

گجرات-میں-ماں-نے-اپنی-بیٹی-اور-اسکے-دوست-کو-قتل-کردیا

گجرات : گجرات میں ماں نے اپنی بیٹی اور اسکے دوست کو قتل کردیا، آسیہ بی بی نے فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں اسکی بیٹی اور اسکا دوست آشنا عمیر موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے سماں والا میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے فائرنگ کر کہ اپنی بیٹی اور اسکے دوست کو قتل کردیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی نے اپنی بیٹی رںیعہ اور اسکے دوست آشنا عمیر پر فائرنگ کی، جس سے لڑکی اور لڑکا موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس کی جانب سے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ والدہ سمیت لڑکی کے ماموں اور بھائی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں