گجرات، مونس الٰہی سمیت دیگر افراد کی جانب سے وینٹی لیٹرز عطیہ

شائع شدہ تاریخ 04 اپریل, 2020
گجرات،-مونس-الٰہی-سمیت-دیگر-افراد-کی-جانب-سے-وینٹی-لیٹرز-عطیہ

پنجاب کے شہر گجرات میں مخیر حضرات نےعزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کو 13 وینٹی لیٹرز عطیہ کیے۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری مونس الٰہی نے 7 ، سیاسی شخصیت چوہدری ندیم نے 3 ، میاں محمد اعجاز اور امتیاز کوثر نےمل کر 3 وینٹی لیٹرز اسپتال کو عطیہ کیے ہیں۔ خرم شہزاد نے بتایا کہ ان عطیات کے بعد عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔