سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے 77 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا فیصل آباد: ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں اوگرا کے طے شدہ طریقہ کار کے خلاف نصب ایل پی جی /سی این جی سلنڈرزکے علاوہ اوورچارجنگ،اوور لوڈنگ،ان فٹ اور روٹ پرمٹس کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روزاوگرا قوانین کے خلاف سلنڈر کی تنصیب کی حامل مزید 3 مسافر گاڑیوں کو تھانوں میں بند اور 28کے چالان اور ٹرانسپورٹرز کو35ہزار500روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ۔سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے موٹر وہیکل ایگزامینر کے ہمراہ شاہرات پر77 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا ۔