تازہ ترین

گاڑیوں کا ناقص ایندھن ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب:ہائیکورٹ

گاڑیوں-کا-ناقص-ایندھن-ماحولیاتی-آلودگی-کا-بڑا-سبب:ہائیکورٹ

چیئرمین واٹر کمیشن ٹریفک پلان کی نگرانی کریں ،تجاوزات پر رپورٹ کا اختیار لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں میں ناقص ایندھن کے استعمال کو ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب قرار دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے گاڑیوں کے ایندھن کیلئے یورو 4 معیار کو اپنانے کیلئے سمری کابینہ کو بھجوانے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے قرار دیا ماحولیاتی آلودگی میں 45 فیصد سبب ناقص ایندھن کا استعمال ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے شہر کی بے ہنگم ٹریفک کیخلاف کیس کا عبوری تحریری حکم بھی جاری کر دیا،عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹیپا سے 14 فروری کو ٹریفک کا ماسٹر پلان طلب کرلیا۔عدالت نے قرار دیا چیئرمین واٹر کمیشن ٹریفک کے ماسٹر پلان کی نگرانی کریں اور عدالت کو رپورٹ پیش کریں ، پہلے مرحلے میں لاہور کی مرکزی شاہراہوں کیلئے ٹریفک ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیا جائے ۔جسٹس شاہد کریم نے تجاوزات کیس کے عبوری حکم میں قرار دیا ایل ڈی اے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائے ، عدالت نے چیئرمین واٹر کمیشن کو تجاوزات پر میٹنگ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا اختیار بھی دے دیا۔قابل عمل پلان وضع نہ کرنیوالے کالجز، ہسپتال یا کمرشل مارکیٹ کو سربمہر کر دیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں