تازہ ترین

گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

گال-ٹیسٹ:-پاکستان-نے-سری-لنکا-کو-شکست-دے-دی

گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آخری روز 120 رنز درکار تھے جب کہ سری لنکا کو 7 وکٹیں چاہیئے تھیں۔ بدھ کو کھیل کے آخری روز پاکستان نے 342 رنز کےہدف کا تعاقب محتاط انداز میں کیا۔ پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے رنز کی رفتار کوآگے بڑھایا۔ محمد رضوان 40 رنز بنا کر جیا سوریا کی گیند پرایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آغا سلمان 12 رنز پر جیاسوریا کی گیند پر وکٹ کیپرڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ حسن علی صرف 5 رنز بناسکے اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ انھوں نے 158 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222 رنز اسکور کئے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 337 رنز بنائے اور پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں،حسن علی اور یاسرشاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ اور محمد نواز کےحصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔ دوسری اننگز میں محمد نواز نے 5 وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں پربتھ جیاسوریا نے 5 وکٹ حاصل کی تھیں۔ انھوں نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ حاصل کئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں