کے الیکٹرک نے اسکولوں میں تحفظ کے بارے میں آگاہی مہم 2020 کا آغاز ایک مقامی ہوٹل میں افتتاحی تقریب کے دوران کیا کراچی : جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان، سینئر سرکاری عہدیداروں، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس سیفٹی مہم کے تحت کراچی میں اسکولوں کے ایک لاکھ سے زائد طلباء کو عمومی تحفظ، بجلی سے حفاظت، بجلی چوری کے خطرات اور بجلی کی بچت کے فوائد کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ ہم ذاتی اور عوام کی حفاظت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔