کراچی : کے الیکٹرک اور شیل نے پہلے مشترکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔ ترجمان شیل پاکستان کا کہنا ہے کہ ریپڈ چارج اسٹیشن، راشد منہاس روڈ، شیل عسکریIV میں قائم کیا گیا ہے، فلنگ اسٹیشن پر 50 کلو واٹ کے چارجر نصب کیے گئے ہیں، کراچی کے دیگر اسٹریٹجک مقامات پر بھی ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گا، شیل ریچارج کے طور پر برانڈ کی گئی یہ جدید سہولت مستقبل کے لیے پلان کی گئی دیگر سہولیات میں سے ایک ہے، ای وی اسٹیشن کے قیام سے پاکستان میں الیکٹریکل وہیکلز کے استعمال اور ماحول دوست گرین انرجی کو فروغ ملے گا،پاکستان میں شیل ریچارج صاف ترین انرجی سولوشنز کی جانب پہلا قدم ہے۔