(لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داما دکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوآج ضلع کچہری پیش کیا جائےگا۔ کیپٹن ر یٹائرڈصفدر کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف علی کیس کی سماعت کریں گے۔ پولیس نے نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے بعد ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ،کیپٹن صفدرپرالزام ہےان کی جانب سے اس موقع پر ہلڑبازی کی گئی۔ نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر اور نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی طرف سے کہا جارہا تھا کہ نواز شریف کوزہر دیا گیا ہے ،نوازشریف کی طبعیت خرابی کی خبر ملتے ہی کیپٹن (ر)صفدر بھیرہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوئےجیسے ہی وہ راوی ٹول پلازہ پر پہنچے تو پولیس نے گاڑی کو روک کر کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ۔ ان پر اشتعال انگیز تقریر اورکار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے ۔