تازہ ترین

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان

کینیڈا-کا-پاکستان-کے-سیلاب-زدگان-کیلیے-مزید-25-ملین-ڈالر-امداد-کا-اعلان

اٹاوہ: کینیڈا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جس کے مجموعی امداد 30 ملیں ڈالر ہوگئی۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس پر کینیڈا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھے گا جس کے لیے 28 ستمبر تک 30 ملین فنڈ جمع کرلیں گے۔ https://twitter.com/HarjitSajjan/status/1569788067896086529?cxt=HHwWgsC--cf7gMkrAAAA پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ کینیڈا کی حکومت نے اپنے بین الاقوامی ترقی اور پیسیفک اکنامک ڈیولپمنٹ ایجنسی کے وزیر ہرجیت سجن کے دورۂ پاکستان کے بعد کیا ہے۔ ہرجیت سجن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو نہیں بھول سکتا خاص طور پر خواتین، جو غیر متناسب طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ ہم اس سانحے سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے کے دوسرے طریقوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہرجیت سجن نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 20 ملین ڈالر امداد دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں