تازہ ترین

کیمبرج طلبہ کی آن لائن امتحانات کی درخواست مسترد،تحریری فیصلہ جاری

کیمبرج-طلبہ-کی-آن-لائن-امتحانات-کی-درخواست-مسترد،تحریری-فیصلہ-جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے او اور اے لیول امتحانات کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ تحریر کیا۔ تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کےپابند ہیں۔ این سی او سی کے پالیسی فیصلوں پر عدالتی چارہ جوئی نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی استدعا کوویڈ پالیسی سے متعلق ہے اور وہ این سی او سی سے رجوع کرسکتے ہیں،اس لئے عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرتی ہے۔ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے نےواضح کیا تھا کہ حکومت پاکستان کیمرج کو کوئی ہدایت جاری نہیں کرسکتی اورحکومت صرف ان امتحانات سے متعلق یہاں سہولت فراہم کرتی ہے۔ ادھر سندھ ہائيکورٹ نے اے اور او لیول کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواستیں مسترد کردی ہیں اورمختصر فيصلے ميں عدالت نے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت کو کيمبرج کے وکيل جبران ناصر نے بتايا کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ حکومت پاکستان نے کوئی ایس او پی نہیں بنائی ۔لاہور کے حالات خراب ہیں مگر کراچی میں بہت بہتر ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر ہم نے اور لاہور ہائی کورٹ نے الگ فیصلہ دے دیا تو کیا ہوگا؟۔کيمبرج کے وکيل نےکہا اگر عدالت نے نہیں روکا تو ہم امتحان ضرور لیں گے،طلبا پر کوئی پابندی نہیں اور جو طلبا چاہیں اکتوبر، نومبر میں آجائیں۔ ايڈيشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اے اور او لیول امتحانات روکنے کا کوئی جواز نہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں