تازہ ترین

کیماڑی واقعہ پرمیئرکااظہارتشویش،قوم کوحقیقت بتانے کامطالبہ

کیماڑی-واقعہ-پرمیئرکااظہارتشویش،قوم-کوحقیقت-بتانے-کامطالبہ

واقعہ کیوں اورکیسے پیش آیا،لگتا ہے حکومت کوانسانی جانوں کے تحفظ میں دلچسپی نہیں،وسیم اخترواٹربورڈ کی وجہ سے شہری پریشان، سیوریج کاپانی سڑکوں پر،پینے کاپانی مل نہیں رہا،ملیرکادورہ کراچی: میئر وسیم اختر نے کیماڑی واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن گزرنے کے بعد بھی شہریوں کو بتایا نہیں جا رہا کہ واقعہ کیسے اور کیوں پیش آیا، ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کو انسانی جانوں کے تحفظ میں دلچسپی نہیں، قوم جاننا چاہتی ہے کہ کیا احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،حکومت کو چاہئے کہ قوم کو بتائے کہ یہ افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا، کراچی کا مینڈیٹ جن کے پاس ہے ان کو پی ایس ایل سے دور رکھا گیا ہے پھر بھی ہم اس پر خوش ہیں کہ پاکستان میں یہ ایونٹ منعقد ہورہا ہے اور اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ملیر سعود آباد میں سڑکوں کی تعمیر کے کام کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیر رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ میئر وسیم اختر نے کہا کہ واٹر بورڈ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، سیوریج کا پانی سڑکوں پر ہے اور پینے کا پانی مل نہیں رہا۔ سیوریج اور پانی کے مسائل سڑکوں کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں، سیوریج کا نظام درست کئے بغیر سڑکوں کی استرکاری وسائل کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ، واٹر بورڈ بالکل تعاون نہیں کررہا نہ ہی اس پر کراچی کے منتخب نمائندوں کا کوئی اختیار ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 11 ماہ تاخیر سے فنڈ ملنے کے باعث ترقیاتی کاموں میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں