تازہ ترین

کیا واقعی پی ایس ایل میں علی ظفر کے گانے چلانے کی اجازت نہیں؟

کیا-واقعی-پی-ایس-ایل-میں-علی-ظفر-کے-گانے-چلانے-کی-اجازت-نہیں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب پر ہوئے تنازع کے حوالے سے ہر گزرتے دن ایک نئی اور حیران کن خبر سامنے آرہی ہے۔ جہاں افتتاحی تقریب کو شائقین اور ستاروں دونوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا وہیں مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ علی ظفر کو پی ایس ایل ترانوں کے لیے واپس لایا جائے۔تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پی ایس ایل میں علی ظفر کی جانب سے گائے گانوں کو چلانے کی اجازت نہیں۔تحریر جاری ہے‎ میزبان وسیم بادامی نے اپنے ایک شو میں علی ظفر سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کی اور اس دوران انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ساتھ عوام کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کی ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں انہوں نے تقریب کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں