تازہ ترین

کیا سندھ میں گورنر راج لگے گا؟ وزارت داخلہ میں اہم اجلاس آج ہوگا

کیا-سندھ-میں-گورنر-راج-لگے-گا؟-وزارت-داخلہ-میں-اہم-اجلاس-آج-ہوگا

سندھ میں گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج بروز جمعہ 18 مارچ کو وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ سندھ میں خراب امن وامان پر سمری تیار کی جائے گی۔ وزات داخلہ سمری وزیراعظم کو بجھوا سکتی ہے اور مشورے پر اتفاق ہوا تو گورنر سندھ سے سمری منگوائی جائیگی۔ اجلاس کے بعد شیخ رشید احمد خود پریس کانفرنس بھی کرینگے۔ دوسری جانب وفاقی خسرو بختیار نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات 17 مارچ کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صاحب! گورنر راج کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی حکومت کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے اور لوٹ مار کے پیسے سے ایم این ایز کو خریدا جارہا ہے، سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی کی مسلسل 13 سال سے حکومت ہے مگر وہاں حالات انتہائی خراب ہیں، ان لوگوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں، گورنر راج ضروری ہوگیا ہے۔ گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے پر کوئی بات نہيں ہوئی ہے، سندھ حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں یہ تو خانہ جنگی کی طرف لے جاسکتے ہيں، اپوزيشن کے اراکین سے رابطے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان 26 سال سے سیاست کر رہے ہیں، عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں قوم کے لیے سیاست کرتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کبھی کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، عمران خان پیسوں کی بھی سیاست نہیں کرتے۔ عمران خان عوامی لیڈر ہیں، جو بھی کریں گے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں گے۔ دوسری طرف حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں