تازہ ترین

کیا اداکارہ اریبہ حبیب بھی جلد شادی کررہی ہیں؟

کیا-اداکارہ-اریبہ-حبیب-بھی-جلد-شادی-کررہی-ہیں؟

اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ انسٹاگرام کے شوبز پیج پر اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی شادی اور ہونے والے شوہر سے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CSCwq2VBK9C/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b87fc52f-8a32-4232-bcfa-076528f81476 انسٹاگرام پر شیئر معلومات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ https://www.instagram.com/p/CSC_Z0shfSZ/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d7cacb5a-fc8a-42ca-8863-e01edb390635 تصویر میں ایک عدد تحفے کے اوپر اریبہ اور سعدین کے نام کے ہمراہ ان کی بات پکی کی رسم کی تاریخ(29-7-2021) بھی موجود ہے دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے فی الحال کوئی واضح تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے تاہم اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار ایونٹ کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کسی گھر کو خوبصورتی سے سجا دیکھاجاسکتا ہے۔ تصاویر سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تصاویر اداکارہ کے گھر کی ہیں۔ اس سے قبل بھی  اداکارہ کی جانب سے اپنی عیدی کی  ایک خوبصورت تصویر شیئر  کی جاچکی ہے جس میں اریبہ حبیب مٹھائی کا ڈبہ لیے بیٹھی ہیں جب کہ ان کے ارد گرد تحائف اور گلدستہ بھی موجود ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں