تازہ ترین

کیا آپ نے کبھی گرے ہوئے انسان کو بہادر سمجھنے سے متعلق سُنا ہے ؟

کیا-آپ-نے-کبھی-گرے-ہوئے-انسان-کو-بہادر-سمجھنے-سے-متعلق-سُنا-ہے-؟

راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے نے بھارتیفوجی کو ٹویٹر پر کرارا جواب دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فوجی میجر سوریندرا پونیا نے شیخ رشید کے ایک انٹرویو کا کلپ شئیر کیا اور ساتھ لکھا کہ کیا آپ نے کبھی اسمارٹ ایٹمی بم کے بارے میں سُنا ہے ؟یہ صرف پاکستانکے پاس ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کا تمسخر اُڑاتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کیا اور کہاکہ جنرل صاحب اس ٹیوب لائٹ کو آپ کی آئی ایس پی آر نے کون سی فلمدکھائی ہے ؟اور شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں آئی ایس پی آر کا اسمارٹ ترجمان قرار دیا اور کہا کہ کیوں روز روز اپنی عزت رشید کروا رہے ہو؟ بھارتی فوجی کے اس ٹویٹ پیغام پر شیخ رشید نے اسے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہا ہا ، کبھی آپ نے سُنا ہے کہ کسی گرے ہوئے انسان کو بہادر سمجھا جائے۔ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں بھارےی پائلٹ ابھی نندن کی طرف اشارہ کیا تھا جو 27 فروری کو پاک فوج کی زبردست جوابی کارروائی میں پاکستان کی حدود میں آن گرا تھا اور پاک فوج نے اسے تحویل میں لے لیا تھا۔ لیکن بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت یکم مارچ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ بھارتی فضائیہ نے پاک فوج کی حراست میں رہنے والے پائلٹ کو ہیرو بنا کر پیش کیا تھا جبکہ 15 اگست کے موقع پر ابھی نندن کو ویر چاکرا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔جس کے بعد گذشتہ روز بھارتی پائلٹ نندن کی سروس میں واپسی ہو ئی جس کے تحت ابھی نندن اور بھارتی فضائیہ کے ائیرچیف مارشل نے مل کر مگ 21 طیارہ بھی اُڑایا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں