کھلی کچہری میں شکایت :ڈپٹی کمشنر نے پٹواری کو معطل کر دیا
شائع شدہ تاریخ 30 نومبر, 2019
وارثت کے انتقال میں وارثان سے رشوت طلب کرنے کے الزام پر کارروائی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی کی حدود سے درخت کاٹنے کی انکوائری کا حکم سرگودھا:ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے تحصیل سلانوالی میں کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی ایک شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پٹواری فاروق منگلہ کو معطل کر کے اس کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیاہے ۔ پٹواری نے وارثت کے ایک انتقال میں وارثان سے رشوت طلب کی اور رشوت نہ دینے کی صورت میں وارثت روک لی ۔تحصیل سلانوالی کی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کو بارہ سائلین کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں جس میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی کی حدود سے غیر قانونی طو رپرایک درخت کاٹے جانے کی شکایت بھی شامل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے عملہ کی ملی بھگت سے کاٹے جانے و الے د رخت کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔