تازہ ترین

کوک اسٹوڈیو کا’پسُوڑی’ سب کوبھاگیا

کوک-اسٹوڈیو-کا’پسُوڑی’-سب-کوبھاگیا

کوک اسٹوڈیو 14 کی تازہ ترین ریلیز پسوڑی شائقین موسیقی کے لیے کچھ نیا لائی ہے، گانے کی کمپوزیشن اوربولوں نے سوشل میڈیا صارفین کے دل بھی گرما دیے۔ گزشتہ شام ریلیز کیے جانے والے اس سیزن کے پانچویں گانے ‘پسوڑی ‘کوعلی سیٹھی اورشائی گل نے گایا ہے، علی اس سے قبل بھی کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کرچکےہیں۔ گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اورکمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور رواں ایڈیشن کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسروالیکٹرو پاپ آرٹسٹ عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=5Eqb_-j3FDA ایک پریس ریلیزکے مطابق علی سیٹھی نے پسوڑی کو اس وقت لکھنا شروع کیا جب سرحد پار سے پاکستان کے فنکاروں پر پابندی عائد تھی، اس بات پرغم وغصے کو آرٹ کی شکل دیتے ہوئے علی نے اس کی کئی لائنیں لکھیں اور ساتھ ہی پاکستانی لاری کے پیچھے لکھے ایک تفریحی اقتباس کوبھی کام میں لائے۔ پسوڑی خود کوقبول کرنے اورجذبات کےاظہارسے متعلق گانا ہے جسے کوک اسٹوڈیو نے ثقافتی اثرات کا حقیقی مکسچرقراردیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کے اس نئے گانے کو سوشل میڈیا پرزبردست رسپانس ملا اور صارفین نے شی گل کی آواز کو سراہتے ہوئے ‘بوہیمین’ طرزکی موسیقی کوبھی بہت پسند کیا۔ پسوڑی کو یوٹیوب پر اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں