تازہ ترین

کورونا :پی ایم اے وفد کا کارڈیالوجی اور شہباز شریف ہسپتال کا دورہ

کورونا-:پی-ایم-اے-وفد-کا-کارڈیالوجی-اور-شہباز-شریف-ہسپتال-کا-دورہ

ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات اٹھائے جانے سے متعلق سربراہان سے ملاقات ملتان: کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کا ملتان انسٹیٹیو ٹ آف کارڈیالوجی اور ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال کا دورہ ،فوری طور پر متعلقہ ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات اٹھائے جانے سے متعلق سربراہان سے ملاقات، پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج ، ڈاکٹر ذولقرنین سمیت دیگر ڈاکٹرز کے وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی ڈاکٹر رانا الطاف رانا ، ایم ایس ڈاکٹر فہیم لابر سے کارڈیالوجی ہسپتال میں ملاقات کی اور ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکس سٹاف سمیت دیگر عملے کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جس پر کارڈیالوجی ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بڑی تعداد میں فیس ماسک ، دستانے اور ہینڈ سینی ٹائزر مہیا کر دئیے ،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے آج سے روٹین آؤٹ ڈور سروسز کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم جن مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گی انہیں صبح 8 سے 10 بجے تک مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ دیکھا جا سکے گا ، کارڈیالوجی ہسپتال کی ایمر جنسی کو 24 گھنٹے کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بعدازاں پی ایم اے کے وفد نے ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر راو امجد سے فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں