سینئر ڈاکٹرز، ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ،ڈاکٹر صفدر ہاشمی ملتان: جماعت اسلامی ملتان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے حوالے کر دیا، پی ایم اے کی طرف سے سرجن ڈاکٹر مسعود ہراج نے سامان کورونا آگاہی سنٹر کلمہ چوک سے وصول کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے سینئر ڈاکٹرز، ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کیساتھ مکمل تعاون کریگی، ڈاکٹرز جس طرح اس وقت بغیر حفاظتی سامان کے یہ جنگ لڑ رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ جنگ بحیثیت قوم لڑنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی گاؤن، ماسک، سینی ٹائزرز پی ایم اے کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسعود ہراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نہ صرف ڈاکٹرز بلکہ خلق خدا کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار نظر آتی ہے