تازہ ترین

کورونا کے خلاف جاری جنگ میں خواتین پولیس اہلکار بھی میدان میں آگئی

کورونا-کے-خلاف-جاری-جنگ-میں-خواتین-پولیس-اہلکار-بھی-میدان-میں-آگئی

پشاور : کورونا کےخلاف جاری جنگ میں خواتین پولیس اہلکار بھی میدان میں آگئی، خواتین پولیس اہلکاروں نےدوران پور قرنطینہ میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں کورونا کےخلاف جاری جنگ میں خواتین پولیس اہلکاروں کی صف بندی ہوگئی اورخواتین پولیس اہلکاروں نےدوران پور قرنطینہ میں پوزیشن سنبھال لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد خواتین پولیس اہلکارضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعینات ہیں ، دوران پور قرنطینہ میں تفتان بارڈر سے آئےزائرین کورکھا گیاہے، قرنطینہ میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں کو خصوصی لباس فراہم کئے گئے ہیں۔ یاد رہے پشاور پولیس نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کئے تھے، حفاظتی سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کومحفوظ بنانےکیلئے استعمال ہوں گے۔ سی پی اوپشاور محمد علی گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تفتان بارڈر سے آئے تمام زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے، تیار کئے گئے سوٹ قرنطینہ میں ڈیوٹی پراہلکاراستعمال کر رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں