کورونا کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا، ماہرین نے خبردار کردیا
شائع شدہ تاریخ 02 اپریل, 2026
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سکاڈا موجودہ قوت مدافعت اور ویکسین کو بھی شکست دے دیتا ہے، سینٹرز فار ڈیزز کنٹرول اینڈ پریوینیشن کے مطابق اس کی پہلی قسم جنوبی افریقا میں نومبر 2024 میں سامنے آئی اور اب تک 23 ممالک میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو کورونا وائرس اس قسم کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔
سائنسدانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ وائرس پچھلی اقسام کے مقابلے بہت زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے لیکن اومیکران کی پچھلی مختلف اقسام کے برعکس یہ کسی سنگین بیماری کا سبب نہیں بن رہا ہے