تازہ ترین

کورونا پابندیوں میں توسیع، تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

کورونا-پابندیوں-میں-توسیع،-تعلیمی-اداروں-سے-متعلق-بڑا-فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے ‏بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال پر ین سی اوسی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ این سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ‏ہفتےکی توسیع کر دی۔ این سی اوسی نے تعلیمی ادارےمزید ایک ہفتہ بند رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ 27حساس اضلاع میں تعلیمی ‏ادارےایک ہفتہ مزیدبندرہیں گے۔ ‏ ذرائع کے مطابق توسیع کا فیصلہ کوروناصورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔29اگست کو ‏کورونا پابندیوں کی13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی اور کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے ‏کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں